ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / بی جے پی نے پنجاب کیلئے جاری کیا انتخابی منشور

بی جے پی نے پنجاب کیلئے جاری کیا انتخابی منشور

Mon, 23 Jan 2017 12:08:34  SO Admin   S.O. News Service

جالندھر،22جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب اسمبلی میں23نشستوں پر انتخاب لڑ رہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے آج اپنا انتخابات منشور جاری کر دیا۔مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی، بی جے پی صدر اور مرکزی وزیر وجے سامپلا اور سابق صدرکمل شرما نے آج یہاں منشور جاری کرتے وقت بتایاکہ اس کی تیاری کرنے سے پہلے ریاست کے لوگوں سے مشورے مانگے گئے تھے۔انہی کی بنیادپریہ منشورتیارکیاگیاہے۔بی جے پی لیڈروں نے کہاکہ یہ منشور اکالی دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے مشترکہ کم از کم پروگرام پر مبنی ہے۔بی جے پی کے انتخابی منشور کا اہم نقطہ پنجاب میں سی ایل یو کے عمل کو آسان بنایا جائے گا،دلت بچوں کو پی سی ایس ؍آئی اے ایس تک کی ٹریننگ ضلع کی سطح پر ملے گی،مختلف محکموں میں بقایا کو پورا کیا جائے گا،ڈھائی ایکڑ یا کم زمین والے کسانوں کے قرض معاف ہوں گے،دلتوں اور کسانوں کے لئے شگن منصوبہ بندی کے تحت 51ہزار ملیں گے۔پنجاب میں فصلوں کے لئے مارکیٹنگ کا انتظام کیا جائے گا۔زراعت میں اسٹارٹ اپ انڈیا لاگو کیا جائے گا۔2019تک پنجاب میں تمام غریبوں کو گھر دیا جائے گا، جی ایس ٹی کو مؤثر طریقے سے لاگو کیا جائے گا،نیلے کارڈ ہولڈر خاندان کی لڑکیوں کو پی ایچ ڈی تک مفت تعلیم،دلت بچوں کوبیرون ملک تعلیم کیلئے15لاکھ تک وظیفہ ملے گا۔سنگین بیماریوں کا شکار دلت بچوں کی مدد رقم 50ہزار سے بڑھا کر دو لاکھ روپے ،بے گھر دلتوں کو رہائش کیلئے مفت زمین دی جائے گی۔نومنتخب ٹیچرس کی تنخواہ باقاعدہ اساتذہ کے برابرہوگی۔مویشیوں کے علاقے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا،کسانوں کے لئے ڈیزل کریڈٹ کارڈ کی منصوبہ بندی شروع ہوگی۔


Share: